جہلم: گھر بیٹھے گاڑیوں کے پُرکشش نمبرز لینے کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا۔
گاڑیوں کے پرکشش نمبرز کے حصول کیلئے پی آئی ٹی بی کی محکمہ ایکسائز پنجاب کیلئے وضع کردہ ای آکشن ایپ اور ویب پورٹل پر ماہ مئی کے دوران خواہشمند افراد کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ای آکشن ایپ میں کار، موٹر سائیکل، کمرشل گاڑیوں کے نمبرز کی نیلامی شامل ہے۔ اس کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن 31 مئی تک ہوگی۔ گاڑیوں کے پرکشش نمبر ز کی پہلی آن لائن نیلامی 2 جون کو ہوگی۔
بولی جیتنے والوں کی تفصیلات ای آکشن پر دیکھی جاسکیں گی۔ ای آکشن ایپ میں ٹیکس کیلکولیٹر اور وہیکل ویر یفکیشن کی سہولت بھی موجود ہے۔ ای آکشن موبائل ایپ پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔