جہلم: تحصیل سپورٹس آفیسر چوہدری طارق گجر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

0

جہلم: تحصیل سپورٹس آفیسر چوہدری طارق گجر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے، دعوت ولیمہ میں شہر کی معروف سیاسی و سماجی، کاروباری مذہبی شخصیات کی شرکت، چوہدری طارق گجر کو مہمانوں نے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کااظہارکیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل سپورٹس آفیسر چوہدری طارق گجر کی دعوت ولیمہ کی پر تکلف تقریب نجی میرج ہال میں منعقد کی گئی جس میں ضلع جہلم کی مشہور سیاسی و سماجی کاروباری مذہبی شخصیات جن میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نور محمد، ڈی ایس پی میاں افضال شاہ، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر احمد مغل، ایس ڈی او فاریسٹ سید وقاص شاہ، مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری راشد گھرمالہ نے شرکت کی۔

دعوت ولیمہ میں سرپرست اعلیٰ جہلم پریس کلب چوہدری سہیل عزیز، صدر ڈسٹرکٹ بار شیخ اکرام الحق، بیرسٹر راجہ محمد ضیاء اشرف ، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار راجہ خرم، سابق ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری جاوید لوٹا، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر وحید احمد، انسپکٹر موٹر وے پولیس صہیب قریشی، مہر محمد عمران ، شیراز احمد خبیب بٹ ، چوہدری یوسف نمبر دار ، چوہدری ظہیر، ایس ڈی او بلڈنگ ملک سہیل افضل، ایکسئین بلڈنگ اویس احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر بشیر احمد، افتخار احمد ڈھڈی، سید عاقل حسین شاہ، شاہدمحمود، عرفان کشمیری ، پروفیسر سہیل احمد، چوہدری ندیم چک جمال، چوہدری منیب سمیت دیگر نے شرکت کی۔

کھانے کے دوران مختلف سیاسی مسائل اور موجودہ ملکی صورتحال موضوع بحث رہی۔ دعوت کے اختتام پر تمام سیاسی و سماجی شخصیات نے دولہا چوہدری طارق گجر کو شادی کی مبارکباد دی اور ان کی شادی شدہ زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔چوہدری طارق گجرنے ولیمہ کی تقریب میں شرکت کرنے والی شخصیات کا اپنی مصروف زندگی سے وقت دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کی آمد میرے لئے باعث مسرت ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.