پٹرولنگ پولیس للِہ ان ایکشن، بکری چور گینگ اور اشتہاری ملزم گرفتار، چوری شدہ بکریاں برآمد

0

پنڈدادنخان: پٹرولنگ پولیس للِہ موڑ کی شاندار کارروائی، اشتہاری ملزم سمیت بکر ی چور گرفتار، چوری شدہ 4 عدد قیمتی بکریاں برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق انچارج پٹرولنگ پولیس للِہ موڑمحمود الحق سب انسپکٹر کی زیر نگرانی رستم عباس ASI نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران گشت 1 عدد عدالتی مفرور محمد آصف ولد صوبہ خان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کروایا۔

پٹرولنگ پولیس نے بین الاضلاعی بکری چور گینگ کے 3 افراد کو پکڑ کر ملزمان کے قبضہ سے چوری کی گئیں 4 عدد بکریاں برآمد کر لیں، ملزمان جہلم اور چکوال میں بکری چوری کی متعدد واردا توں میں ملوث تھے۔

اس موقع پر انچارج لِلہ پوسٹ پٹرولنگ پولیس محمود الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولنگ پولیس عوام کی دوست ہے، عوام کے جان ومال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، قانون شکن عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.