جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی صدارت میں بسلسلہ سیکورٹی انتظامات ماہ ربیع الاول ڈی پی او آفس جہلم میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ میں ڈی ایس پی صدر، ڈی ایس پی سٹی، حافظ نذیر احمد نقشبندی، قاری محمد ظفر، حافظ اظہر اقبال، محمد قدیرشاہ، سید فداحسین شاہ، حافظ مظہراور دیگرجید علماء کرام اور پولیس افسران نے شرکت کی۔
میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، میٹنگ میں ماہ ربیع الاول کے دوران فول پروف سیکورٹی انتظامات مہیا کئے جانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی صدارت میں بسلسلہ سیکورٹی انتظامات ماہ ربیع الاول ڈی پی او آفس جہلم میں میٹنگ کا انعقاد، pic.twitter.com/7rACQWi1I5
— JHELUM POLICE (@police_jhelum) September 16, 2023
شرکاء نےماہ ربیع الاول کے دوران پولیس کے ساتھ مل کر امن و امان کے قیام کے عزم کا آعادہ کیا، مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ شہر میں امن کے قیام کےلئے ہم سب ایک ہیں اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ ماہ ربیع الاول کے دوران شہریوں کی حفاظت کے لئے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ جس طرح محرم الحرام میں سکیورٹی اور دیگر شاندار انتظامات کیے گئے تھے اسی طرح عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر بھی کیے جائیں گے۔