جہلم کے علاقہ پکھوال میں پل کی تعمیر جلد مکمل کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق

0

جہلم: پکھوال پل کی تعمیر جلد مکمل کی جائے گی اور کام کے معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے پل کی تکمیل سے ہزاروں افراد کو جہلم شہر آمد و رفت میں آسانی ہوگی۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے دریائے جہلم کے کنارے زیر تعمیر پکھوال پل کے تعمیراتی کام کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پل کی تعمیر سے پکھوال کے رہائش پذیر شہریوں کو روز مرہ کے معمولات زندگی کے لئے بار بار دریا پار کرنا پڑتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے یہاں پل کی تعمیر کا کام جاری ہے جس کو بہت جلد مکمل کرنے کے لیے کوشاں ہیں پل کی تکمیل سے اہل علاقہ کا بہت بڑا مسئلہ حل ہو جائے گے۔

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر پل کی بنیادوں کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ پل کی بہترین تکمیل کے لیے کام کے اعلی معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.