کھیوڑہ پریمئیر لیگ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیوڑہ بادشاہ کرکٹ کلب نے 30رنز سے جیت کر شاندار ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا، چیف گیسٹ چوہدری عابد اشرف جوتانہ امیدوار قومی اسمبلی اور حاجی عبیداللہ عبدالاحد احمد گوندل کا گلاب کی پتیوں سے والہانہ استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ پی ایم ڈی سی گراونڈ پر کھیوڑہ پریمئیر لیگ کی طرف سے شاندار کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کا انعقاد ہوا۔ فائنل میچ کے چیف گیسٹ چوہدری عابد اشرف جوتانہ امیدوار قومی اسمبلی اور حاجی عبیداللہ معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبدالاحد احمد گوندل ڈائریکٹر دارارقم سکولز حاجی مرزا نوید انجم عمران مانی کھوکھر کا گلاب کی پتیوں سے والہانہ استقبال کیا، میزبانی کے فرائض کھیوڑہ پریمئیر لیگ کے کپتان ملک گلریز و دیگر ٹیم نے سرانجام دئیے آنے والے تمام معزز مہمانوں کو بھرپور طریقے سے ویلکم کیا۔
فائنل میچ کھیوڑہ بادشاہ کرکٹ کلب اورکھیوڑہ قلندر کے درمیان میچ کھیلا گیا، کھیوڑہ بادشاہ کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میچ جیت لیا، کھیوڑہ بادشاہ کرکٹ کلب کے کپتان کاشف جبار نے شاندار حکمت عملی کے فائنل میچ جیت لیا فائنل میچ اپنے نام کر لیا۔
تلاوت قرآن پاک اور کمنٹری کے لیے راجہ زاہد اور ایمپائر کے فرائض احسن حسنین اور شاہد جونٹی سرانجام دئیے فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں ایمپائرز و دیگر انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات تقسیم کیے گئے، اس موقع پر جیتنے والی ٹیم کے کپتان کاشف جبار نے اللہ پاک کا شکرادا کیا اور اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو بھرپور سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔