جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف ایکشن، 2 ملزمان سامان آتش بازی اور پتنگوں سمیت گرفتار

0

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف ایکشن، 2 ملزمان سامان آتش بازی اور پتنگوں سمیت گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او للہ اور ٹیم نے آتش بازی کا سامان فروخت والے ملزم کامران کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 44 شرنائیاں، 32 پھل جھڑیاں، 10 انار، 36 گولے، 540 سرخی پٹاخہ، 24 لڑی پٹاخہ، 240 وی آئی پی بم، 336 جہاز پٹاخہ، 432 بانس پٹاخہ، 228 چھوٹے انار، 420 ماچس پٹاخہ، 480 انار پٹاخہ اور 36 چھوٹے پٹاخے برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش ملزم عمران کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے 60 پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ پتنگ فروشی اور پتنگ بازی جیسے خطرناک کھیل کی روک تھام ہم سب کی ذمہ داری ہے، شہری خصوصاً والدین پتنگ بازی کی حوصلہ شکنی کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.