پنڈدادنخان: سابق ایم پی اے اور جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن حاجی ناصر محمود للِہ کی کاوشوں سے ڈپٹی کمشنر جہلم نے ہائی سکول للِہ کا گراؤنڈ شام کو نوجوانوں کیلئے کھولنے کا آرڈر جاری کر دیئے۔
سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود للِہ نے کہا کہ نوجوان نسل کو دوبارہ کھیل کے میدان میں لانا اولین ترجیح ہے، للِہ ہائی سکول گراؤنڈ کو شام کے وقت نوجوانوں کیلئے کھلا رہے گا، مسلم لیگ ن نوجوانوں کو ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے کے عمل پر یقین رکھتی۔
سماجی حلقوں نے حاجی ناصر محمود للِہ کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا۔