جہلم: تھانہ چوٹالہ پولیس نے ڈکیتی اور اقدام قتل کی وارداتوں میں مطلوب چھوٹو ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا، خطرناک گینگ نے ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران تین افراد کو فائرنگ کر کے معذور کیا، چار ملزمان سے اسلحہ، نقدی اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر ایس ایچ او چوٹالہ اور ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے روڈ ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث گینگ کے 4 ملزمان گرفتار کر لیے۔ گینگ کے ملزمان میں علی شیر عرف شیر، محمد فیصل عرف قیصر، محمد شکیل اور محمد عامر عرف عامری شامل ہیں۔
ملزمان سی ایم ایچ جہلم تا پنڈ دادنحان روڈ پر رات کی تاریکی میں شہریوں کو روک کر ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے، ملزمان نے وارداتوں کے دوران 3 شہریوں کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا جن میں سے 2 شہری شدید زخمی ہوئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر ایس ایچ او چوٹالہ اور ٹیم کی بڑی کاروائی، روڈ ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث گینگ کے 04 ملزمان گرفتار
گینگ کے ملزمان میں علی شیر عرف شیر، محمد فیصل عرف قیصر، محمد شکیل اور محمد عامر عرف عامری شامل ہیں pic.twitter.com/tFb48vRh62
— JHELUM POLICE (@police_jhelum) August 26, 2023
ایس ایچ او چوٹالہ اور ٹیم نے جدید سائنسی طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، ملزمان برریمانڈ جسمانی ہیں جنہوں نے دیگر وارداتوں کے انکشافات بھی کیے ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے اثاثوں اور جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ ڈی پی او جہلم نے چوٹالہ پولیس کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ و نقد انعام جاری کرنے کا اعلان کیا۔