دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ ، مسافروں سے بھری ہائی ایس کا ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے بے قابو ہو کر اُلٹ گئی، خواتین سمیت 8 افراد شدید زخمی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کے قریب جی ٹی روڈ چک مہیوں کے مقام پر مسافروں سے بھری تیز رفتار ہائی ایس نمبری TR-621 کا اچانک ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر اُلٹ گئی۔
حادثہ میں ہائی ایس میں سوار 70 سالہ بی بی حوا زوجہ بال محمد سکنہ راولپنڈی، بسیر ولد شاہ حسین، مہراج الدین ولد سراج الدین، عاقب ولد شبیر، سخاوت شاہ ولد نیامت شاہ، صفیہ زوجہ سعود شاہ سمیت دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔