جہلم: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس سیکٹر این فائیو نارتھ II جہلم نے انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس سلطان علی خواجہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں وطن عزیز کا 76 واں جشن آزادی قومی اور ملی جذبے سے معمور ہو کر منایا۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس نے اس پختہ عزم کی تجدید کی کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں کوئی دقیقہ سرگزشت نہ چھوڑیں گے اور قومی شاہراہوں کو مسافروں کے لئے محفوظ سے محفوظ تر بنانے کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑیں گے۔
جشن آزادی کی خصوصی تقریبات نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر این فائیو نارتھ ٹو جہلم نے سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی کی سرپرستی میں پاکستان کا 76 واں جشن آزادی کی تقریبات میں بھرپور حصہ لیا۔ صبح کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا اور اس دعا کے ساتھ کہ وطن عزیز کی شاہراؤں پر مسافروں کو ایک محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا اور شہداء کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئی۔
سیکٹر آفس اور بیٹ ہائے میں خصوصی پرچم سلامی کا انعقاد کیا گیا اور یہ عہد کیا گیا کہ اس پرچم کو ہمیشہ اونچا رکھا جائے گا۔سیکٹر آفس میں یوم آزادی کی خصوصی مناسبت سے کیک کاٹا گیا جس میں افسران و ملازمان کی کثیر تعداد نے شرکت کی سیکٹر کمانڈر افسران کے ساتھ گھل مل گئے۔
یوم آزادی کے حوالے سے جہلم ٹول پلازہ پر بریفینگ سٹال لگائے گئے جس میں سڑک استعمال کنندہ گان کو روڈ سیفٹی کی بریفنگ دی گئی اور بچوں میں گفٹ بھی تقسیم کئے گئے جس کو روڈ یوزرز نے سراہا۔
سیکٹر ہذا کے موبائل ایجوکیشن یونٹ نے سیکٹر کمانڈر کی خصوصی ہدایات پر نجی اسکول میں جشن آزادی کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا جس میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریری مقابلے کروائے گئے اور جس میں کوئز پروگرام کا انعقاد کیا گیا اول، دوم، سوم آنے والے بچوں میں گفٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ بعد ازاں بچوں نے یوم آزادی کے حوالے سے واک میں بھی شرکت کی۔ موٹروے پولیس کی اس کاوش کو والدین اور اساتذہ نے خوب سراہا۔
جشن آزادی کے سلسلے میں سڑک پر خطرناک ڈرائیونگ اور موٹر سائیکل سواروں کی ون ویلنگ کو روکنے کے لیے خصوصی فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکٹر ہذا کی تمام گاڑیوں نے شرکت کی تا کہ ون ویلنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے۔
جشن آزادی کے حوالے سے سیکٹر ہذا کے شہداء کی فیملیوں سے ملاقات کی گئی اور ان میں تحائف تقسیم کیے گئے اور اس عہد کی تجدید کی گئی کہ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔