شہید کانسٹیبل محمد صفدر خان کی بائیسویں برسی، ڈی ایس پی پنڈدادنخان نے قبر پر پھول چڑھائے

0

پنڈدادنخان: شہید کانسٹیبل محمد صفدر خان کی بائیسویں برسی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر ڈی ایس پی پنڈ دادنخان عمران حیدر اور ایس ایچ او پنڈ دادنخان محمد آصف نے شہید کی لحد پر پھول چڑھائے اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
شہید کانسٹیبل محمد صفدر خان کی بائیسویں برسی، ڈی ایس پی پنڈدادنخان نے قبر پر پھول چڑھائے
22 اگست 2001ء کو محمد صفدر خان ہمراہ پولیس پارٹی دوران گشت دارا پور سے جانب تھانہ چوٹالہ جا رہے تھے جب نالا بنہاں پہنچے تو پتہ چلا کہ آگے ڈاکو گاڑیوں کو لوٹ رہے ہیں، پولیس پارٹی کے پہنچتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں ایس ایچ او چوٹالہ زر محمد زخمی ہوئے اور کانسٹیبل محمد صفدر خان شہید ہو گئے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہداء پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جن کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، شہداء کی فیملیز اور بچے مجھے اپنی فیملی اور بچوں کی طرح عزیز ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.