دینہ: گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں منگولہ جشن آزادی اور میٹرک کے رزلٹ کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی ،یونین کونسل مغل آباد تحصیل دینہ میں قائم گورنمنٹ گرلز ہائی سکول منگولہ میں تدریسی عمل احسن طریقے سے جاری، محنتی ٹیچرز کی بدولت علاقہ بھر سے طالبات پڑھائی حاصل کر رہی ہیں، والدین کی طرف سے سکول انتظامیہ کو شاباش دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ کی یونین کونسل مغل آباد کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول منگولہ میں جشن آزادی اور میٹرک کے شانداد رزلٹ پر ایک تقریب منعقد کی گئی، تقریب کے مہمان خصوصی علاقہ کی معروف سماجی شخصیت حاجی مشتاق احمد تھے۔
معزز مہمان نے دسویں جماعت میں اول آنے والی طالبہ خدیجہ شبیر 921 نمبر اور دوئم آنے والی طالبہ حمیرا نساء 850 جبکہ سوئم پوزیشن پر آنے والی طالبہ سیدہ ماہا فاطمہ 823 نمبر حاصل کرنے پر انعامات تقسیم کیے۔
اس موقع پر مہمان خصوصی حاجی مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقہ میں واحد گرلز ہائی سکول منگولہ ہے جہاں پر ہمارے علاقہ کی طالبات جنہیں پہلے حصول تعلیم کے لئے دینہ جہلم جانا پڑتا تھا، اب یہ بچیاں ادھر ہی اپنے گھروں کے نزدیک تعلیم حاصل کر رہی ہیں، کوشش ہے کہ اس سکول میں بہترین تدریسی عمل کو جاری رکھنے کے لئے کام کرتا رہوں۔
انہوں نے کہا کہ اہل علاقہ کے لوگ بھی کوشش کریں کہ اس سکول کی طرف توجہ دیں تاکہ یہ سکول ایک مثالی ادارہ بن جائے۔ سکول ہذا میں ٹیچرز اور سٹاف کی محنت انتہائی قابل دید ہے اور ان کے لئے دعاگو ہو، سکول کی بہتری کے لئے میری خدمات حاضر خدمت رہیں گی۔