کھیوڑہ: محلہ کریم پورہ میں چوری کی واردات، نامعلوم چور چھت کے راستے گھر میں داخل ہوکر صحن میں کھڑا شہری کا موٹرسائیکل لے اڑے، پولیس نے رپورٹ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ کے محلہ کریم پورہ کے رہائشی محمد سرفراز جو ٹیکنیکل کالج پنڈدادنخان میں بطور کلرک ملازم ہے کہ گھر سے اس کا سرخ رنگ نمبر AKN-9709 ماڈل نمبر 2022 ہنڈا پرائیڈر 100ccچوڑی ہوگیا۔
اس موقع پر محمد سرفراز نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 4 اور 5 مارچ کی درمیانی شب یہ وقوع پیش آیا، میں نے اپنا موٹر سائیکل روٹین کے مطابق صحن میں کھڑا کیا جسے نامعلوم چور جن کی تعداد کا علم نہیں چھت کے راستے گھر میں داخل ہوئے کیونکہ باقی گھر مکمل کور ہے جس کی مالیت 150000 تقریبا ہے لیکر فرار ہوگئے جس کا علم صبح بیدار ہونے پر ہوا، اس کے فوری بعد واقع کی رپورٹ مقامی پولیس چوکی کھیوڑہ میں کروا دی گئی۔
پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے دفعہ 381A ت پ نامعلوم چوروں کی تلاش شروع کر دی، چوری کی اس حالیہ واردات سے شہری خوف ہراس میں مبتلا ہیں۔ عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او جہلم سے اپیل کی ہے کہ شہر میں پٹرولنگ کے نظام کو فعال کروایا جائے۔