سوہاوہ کرکٹ لیگ؛ افتتاحی میچ میں دو تگڑی ٹیمیں آمنے سامنے، نائٹ کوبرا فاتح

0

سوہاوہ کرکٹ لیگ؛ افتتاحی میچ میں دو تگڑی ٹیمیں آمنے سامنے، کرکٹر عدنان وحید کی بہترین پرفارمنس، نائٹ کوبرا نے میچ اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹی 20 ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں تحصیل سوہاوہ کی دو بہترین ٹیمیں آمنے سامنے آئیں، کانٹے دار میچ کے بعد نائٹ کوبرا نے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں جیت اپنے نام کر کے شاندار آغاز کیا۔

ایم سی سی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 164 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں نائٹ کوبرا کے نائب کپتان ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی عدنان وحید نے اپنی شاندار کارکردگی کے باعث 67 رنز ناٹ آؤٹ رہ کر تین وکٹوں سے ٹیم کو کامیابی دلائی۔

ایم سی سی کرکٹ کلب کی طرف سے ریحان نے اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کیا جبکہ عدنان وحید کو مین آف دی میچ کے انعام سے نوازا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.