پی ایم اے ہاؤس جہلم میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا

0

جہلم: پی ایم اے ہاؤس جہلم میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا، ڈاکٹر شہزانہ امتیاز چیف کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ کی زیر نگرانی کیمپ کا انعقاد ہوا۔

ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے کافی مریضوں کو چیک کیا، 100 سے زائد مریضوں نے وزٹ کیا اور انہیں ڈاکٹروں کی طرف سے مفت مشورے، مفت ادویات اور نجی لیب میں مفت لیب ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔

پی ایم اے ڈاکٹروں ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم، ڈاکٹر عبدالغفور ملک، ڈاکٹر محمود احمد مرزا، ڈاکٹر شیبا اکرم ہاشمی، پیرا میڈیکل سٹاف اور ڈاکٹر عثمان شاہد انفارمیشن سیکرٹری پی ایم اے نے اپنی مفت خدمات میں حصہ ڈالا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.