رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کا عملہ مریضوں کو ہسپتال میں ہی بہتر سے بہتر علاج مہیا کرے۔ کمشنر لیاقت علی

0

دینہ: کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ صبح سویرے رورل ہیلتھ سنٹر دینہ پہنچ گئے، ہسپتال کے مختلف حصوں کا دورہ کیا مریضوں سے طبی سہولیات کے بارے میں پوچھا، مریضوں کو راولپنڈی یا جہلم شفٹ کرنے کی بجائے ہسپتال میں ہی بہتر علاج میسر کیا جائے، رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کو تحصیل ہیڈ کواٹر بنانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں، کمشنر راولپنڈی نے دورے کے دوران بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز کمشنرر اولپنڈی لیاقت علی چٹھہ رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کا جائزہ لینے کے لیے ہسپتال پہنچ گئے ان کے ہمراہ ایڈیشنل کمشنر راولپنڈی نظارت شاہ، ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق بھی تھے، رورل ہیلتھ سنٹر میں اسسٹنٹ کمشنر دینہ انزہ عباسی اور ڈپٹی ہیلتھ آفیسر اویس خٹک نے کمشنر راولپنڈی کا استقبال کیا۔

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے رورل ہیلتھ سنٹر دینہ میں دورے کے دوران مختلف وارڈز کا تفصیلی جائزہ لیا اور معائنہ کیا، کمشنر راولپنڈی نے وارڈ میں مریضوں سے ملاقات کی اور طبی سہولیات کے بارے میں پوچھا کمشنر راولپنڈی نے ایمرجنسی وارڈ، ڈینٹل لیب، او پی ٹی کے دورے کے دوران اطمینان کاظہار کیا۔

اس موقع پر کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کو تحصیل ہیڈ کواٹر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہسپتال کا عملہ مریضوں کو راولپنڈی یا جہلم شفٹ کرنے کی بجائے رورل ہیلتھ سنٹر میں ہی بہتر سے بہتر علاج مہیا کرے اس میں کو ئی نرمی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.