دینہ: رکشہ چوری کر کے بھاگنے والا چور اور 2 منشیات فروشوں گرفتار، چرس اور رکشہ برآمد

0

دینہ: انچارج پولیس سٹی چوکی دینہ ملک مطلوب کی کاروائی ، رکشہ چوری کر کے بھاگنے والا چور اور 2منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے رکشہ اور چرس برآمد کر لیا ، تینوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق انچارج پولیس سٹی چوکی دینہ ملک مطلوب کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، رکشہ چوری کر کے بھاگنے والے ملزم اویس علی کو رکشہ سمیت گرفتار کر لیا اور چوری شدہ چنگ چی رکشہ بر آمد کر لیا ، ملزم اویس علی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

دوسری کارروائی میں انچارج پولیس سٹی چوکی دینہ ملک مطلوب نے 2منشیات فروش علی رضا اور عظیم ایوب کو گرفتار کر لیا ، ملزم علی رضا سے 22سو گرام چرس جبکہ ملزم عظیم ایوب سے 1330گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.