دینہ میں 7 ماہ سے سی او میونسپل کمیٹی کی خالی نشست پر تعیناتی کے آڈر آ گئے، گلشن نورین سی او تعینات

0

دینہ میں 7ماہ کا عرصہ گزرنے کے بعد سنی گئی ، گلشن نورین کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ تعینات کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ 7 ماہ قبل چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ ملک محمد علی کی وفات کے بعد یہ سیٹ خالی تھی۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں 7ماہ سے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ کی خالی نشست کی تعیناتی کے آڈر آ گئے، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی لاہور سے گلشن نورین کو دینہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی تعینات کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ 7 ماہ قبل چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ ملک محمد علی کی اچانک وفات کے بعد یہ پوسٹ خالی ہو گئی تھی جس سے عوام کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ گلشن نورین کی تعیناتی پر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.