جہلم: شوکت ویلفیئر ایسوی ایشن پاکستان کی سینئر نائب صدر کراچی نازیہ سلیم، ضلع جہلم کی سماجی شخصیات محمد عمر بٹ اور عبدالغفور چوہان چیئرمین انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مہنگائی کا طوفان جو پورے پاکستان میں آ چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا طوفان ہے جو کہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہم سب کو اس طوفان سے لڑنا ہے مہنگائی ہے کہ دن بدن بڑھتی ہی جا رہی ہے اور حکومت بے خبر ہیں۔ آٹا، گھی، تیل، پٹرول غریب عوام کی پہنچ سے دورجبکہ حکومتی ارکان اپنی اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں، غریب عوام آٹے کی چکی میں پس رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ لوگ اب ذہنی طور پر مفلوج ہو گئے ہیں، اس بڑھتی ہوئی مہنگائی کو مزید برداشت نہیں کر سکتے۔ رمضان المبارک کا مہینہ آرہا ہے لیکن اس بڑھتی ہوئی مہنگائی نے ہر انسان کی کمر توڑ دی ہے۔ کیا کھائیں گے کیا کریں گے، کس طرح گزارا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت جو کھانے پینے کی اشیاء کے ریٹ آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں جس کے گھر کا چھت ہی نہیں کرائے کے مکان میں رہ رہا ہے وہ بہت پریشان ہے، مکان کا کرایہ دے یا اپنا گھر کا خرچہ چلائے، اس مہنگائی نے عوام کاجینا حرام کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خدارا اس مہنگائی کے طوفان کو روکنا ہوگا اگر اس مہنگائی کے طوفان کو نہ روکا گیا تو یہ سب غریب عوام کہاں جائیں گے، اس طوفان میں اپنے اپنے گھروں سے باہر نکلے آواز اٹھائیں، مہنگائی کے خلاف احتجاج کریں، یہ ہمارا ملک پاکستان ہے اور ہم سب کو مل کر اس پاکستان کو بچانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کم ہوگی تو عوام سکون میں آئے گی، حکومت نے غریبوں پر مہنگائی کا طوفان برپا کردیا ہے، اس دھرتی میں مہنگائی سے ہم سب کو نمٹنا ہوگا ورنہ یہ مہنگائی ہم سب کو لے ڈوبے گی اور حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔