جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان چرس اور شراب سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم صدام کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 450 گرام چرس، مبلغ رقم 42 ہزار روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
سوہاوہ پولیس کارروائی کرتے ہوئےشراب سپلائر ملزم حامد کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 20 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی جائے گی۔