جہلم: ضلع بھر سے بیرون ملک جانے والے افراد کا رش، روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد پاسپورٹ دفتر حصول پاسپورٹ کے لیے لائنوں میں کھڑئے ہوتے ہیں۔
پاسپورٹ ذرائع کے مطابق پچھلے ماہ کے دوران پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ۔ ملک سے باہر جانے کے لیے پاسپورٹ کے حصول کے لیے روزانہ سینکڑوں افراد پاسپورٹ دفتر آرہے ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں ڈیٹا آنے کی وجہ سے اسلام آباد میں پاسپورٹ بنانے والا عملہ بھی سخت مشکلات کا شکار ہو چکا ہے۔ شہریوں کو پاسپورٹ کی بروقت ڈیلیوری کے لیے ہفتہ اور اتوار کو بھی پاسپورٹس کی چھپائی کا کام تواتر کے ساتھ جاری ہے۔