پنجاب گورنمنٹ کی پالیسی تمام صحافیوں کے لیے یکساں ہے۔ نازیہ جبیں

0

پنڈدادنخان: کرسچین جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام ایسٹر کے حوالے سے گیٹ ٹو گیدر (لنچ) کا اہتمام وائے ایم سی ہال میں کیا گیا جس میں بشپ آزاد مارشل، سابق ایم این اے شنیلا روتھ اور ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن نازیہ جبیں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے بشپ آزاد مارشل اور سابق ایم این اے شنیلا روتھ نے کہا کہ مسیحوں صحافیوں کا ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہونا خوش آئند ہے، اس سے کیمونٹی کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔

ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن نازیہ جبیں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا پنجاب حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے سرگرم عمل ہے۔ کرسچن صحافیوں کے مسا ئل کے حل کے پنجاب انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ تمام وسائل بروئے کار لائے گا۔

تقریب کا آغاز پاسٹر امجد نیامت اور عمانوئیل کھوکھر نے دعا سے کیا۔

تقریب سے سی جے اے پی کے عہدیداران عمانوئیل سرفراز،اشر جان اور کاشف نواب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے لوگ بھی صحافتی دنیا میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور معاشرتی و سماجی مسائل کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں ہم آنے والے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ہمارا مقصد مسیح صحافیوں کو ایک فورم پر اکٹھا کرنا ہے۔

سی جے اے پی کی جانب سے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سینئر صحافی کاشف نواب نے کہا کہ سی جے اے پی کی جانب سے جن مثبت روایات کا آغاز کیا گیا ہے یہ جاری رہے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.