ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق کا شہر کا دورہ، مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ضلع میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے الطاف ہائی اسکول کے زیر تعمیر بلاک، ڈسٹرکٹ پبلک اسکول اور سرکٹ ہاؤس کی تعمیر کے کام معائنہ کیا اور تمام زیر تعمیر منصوبوں کو معیاری اور مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت جاری کیں۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں ٹراما سنٹر منصوبے پر سست روی کا نوٹس لیتے ہوئے خود موقع پر پہنچ کر کام کی رفتار اور معیار کو چیک کیا، منصوبے میں حائل رکاوٹوں کو دور کر کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر ڈنگی پلی تا ٹاہلیانوالہ روڈ کا بھی معائنہ کیا، انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی روڈ کی تعمیر میں معیاری میٹریل استعمال یقینی بنایا جائے اور کام کی رفتار کو مزید تیز کر کہ جلد روڈ کے تعمیراتی کام کو مکمل کیا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.