دینہ پولیس نے 3 سالہ بچی اور 7 سالہ بچے کو تلاش کر کے والدین سے ملا دیا

0

دینہ: جہلم پولیس کی بچھڑوں کو اپنے سے ملانے کی روایت برقرار 3 سالہ بچی عنایہ اور 7 سالہ بچے محمد کریم کو تلاش کر کے والد کے حوالے کر دیا۔

عنایہ گھر سے باہر نکلی جو کھیلتے ہوئے گم ہو گی اور واپس گھر نہ آئی،جبکہ محمد کریم بازار گیا جو گم ہو گیا اور واپس گھر نہ آیا، دونوں واقعات کی اطلاع پر اے ایس آئی صداقت حسین اور ہیڈ کانسٹیبل سہیل احمد پولیس چوکی دینہ نے ہیومین انٹیلی جنس ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے گمشدہ عنایہ اور محمد کریم کو ڈھونڈ کر والد کے حوالے کر دیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ہر وقت مدد کے لیے تیار ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.