خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دیں گے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ ناجائز منافع خوری کے خلاف مزید سخت کارروائی ضروری ہے، خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دیں گے۔

انہوں نے یہ بات ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس میں کہی۔ اجلاس میں گزشتہ پندرہ دن کے دوران ناجائز منافع خوروں کے خلاف کی گئی کارروائیوں اور جرمانوں بارے بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو بہتر قرار دیتے ہوئے مزید سخت کارروائی عمل میں لانے اور اشیا خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کی ہدایت کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.