شہید کانسٹیبل محمد فیاض کی نویں برسی، ڈی ایس پی پنڈ دادنخان نے قبر پر پھول چڑھائے

0

پنڈدادنخان: شہید کانسٹیبل محمد فیاض کی نویں برسی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر ایکٹنگ ڈی ایس پی پنڈ دادنخان مسعود مظہر نے شہید کی لحد پر پھول چڑھائے اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

انچارج ایلیٹ جہلم انسپکٹر عدنان انور، ایس ایچ او پنڈ دادنخان محمد آصف اور دیگر پولیس افسران نے تقریب میں شرکت کی۔

شہید کانسٹیبل محمد فیاض سال 2014 میں اپنے ساتھیوں کو سیاسی جماعت کے کارکنوں سے بچاتے ہوئے انکے حملے سے شہید ہو گئے تھے، ایکٹنگ ڈی ایس پی پنڈ دادنخان مسعود مظہر نے شہید کے اہلخانہ سے ملاقات اور تحائف پیش کیے۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہداء پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جن کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، شہداء کی فیملیز اور بچے مجھے اپنی فیملی اور بچوں کی طرح عزیز ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.