جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجہلم نا صر محمود باجوہ کو بہترین کارکردگی پر ڈسٹر کٹ پریس کلب رجسٹرڈ جہلم کی جانب سے ایوارڈ دیا گیا۔
گزشتہ روز صدر ڈسٹر کٹ پریس کلب جہلم راجہ نوبہار خان، جنرل سیکرٹری دلنواز احمد، نائب صدر احسن وحید، راجہ شاہد، نعیم احمد بھٹی، شاہنواز احمد نے محرم الحرام میں امن وامان قائم کرنے، جرائم پیشہ افراد کے خلاف بہترین کارروائیوں پر جہلم پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے جہلم کے دلیر پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ڈی پی او جہلم نے وفد کا شکریہ ادا کیا، وفد نے چند روز قبل پولیس مقابلہ میں ایک اجرتی قاتل کی ہلاکت اور پولیس کی دلیری کو سراہا۔