مہنگائی کا سونامی عروج پر، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا نیچے آنے سے انکار، عوام پریشان

0

دینہ: مہنگائی کا سونامی عروج پر، ضروریات زندگی اشیاء کی قیمتوں کا نیچے آنے سے انکار، دکانداروں کی لوٹ مار پر انتظامیہ نے چپ سادھ لی۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی مبینہ غفلت کی وجہ سے ضروریات زندگی کی اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں نے من پسند نرخ مقرر کرتے ہوئے پھلوں، سبزیوں اور کریانہ وغیرہ کے نرخ کئی گنا اضافی مقرر کر رکھے ہیں، دکانداروں نے مہنگائی کے ستائے شہریوں کے گلے پر الٹی چھری چلاتے ہوئے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

شہر کا کوئی دکاندار بھی حکومتی نرخوں کے مطابق اشیاء ضروریات زندگی فروخت کرنے کی زحمت گوارہ نہیں کرتا، اگر کوئی صارف زائد نرخ وصولی پر احتجاج کرے تو دکانداراسے بے عزت کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے، دکانداروں کی جانب سے ہونے والی لوٹ مار پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی نظروں سے کسی صورت بھی اوجھل نہیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی سوالیہ نشان بن چکی ہے جس کی وجہ سے صارفین کا قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اعتماد اٹھتا جا رہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.