شہباز شریف ایک مدبر اور طاقتور وزیراعظم ہیں، ملک بحرانوں سے نکل جائے گا۔ چوہدری لال حسین

0

جہلم: چوہدری لال حسین نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کا 180 اراکین سے عتماد کا ووٹ لینا ثابت کرتا ہے کہ شہبازشریف ایک مدبراور طاقتور وزیراعظم ہیں قوم کو اور پی ڈی ایم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے چوہدری لال حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 27 اپریل پاکستان کا تاریخی دن تھا کہ پی ڈی ایم کے متفقہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے اسمبلی سے 180 اراکین کا اعتماد کا ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں، یہ ان کی کامیابی تاریخی ہے اور میاں شہباز شریف کی مدبرانہ سیاست کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ جلد پاکستان شہبازشریف کی قیادت میں سب بحرانوں سے نکل جائے گا جو پی ٹی آئی کے پیدا کردہ تھے، آنے والے الیکشن میں پنجاب سمیت پورے پاکستان سے مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے جیتے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.