سرکاری محکموں کی ویب سائٹس میں "سرور ایرور” ایک معمول بن گیا

0

پڑی درویزہ: سرکاری محکموں کی ویب سائٹس میں "سرور ایرور” ایک معمول بن گیا، بھرتی کی درخواستیں آن لائن رجسٹریشن میں مشکلات، امیدواران اور پرائیویٹ آپریٹر کی طرف سے وفاقی وزات سائنس اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی سے اصلاح احوال کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطا بق دوران سال پاکستان بھر کے کئی سرکاری محکموں میں بھرتی کے لئے آن لائن رجسٹریشن کا سلسلہ جاری رہتا ہے ۔ حالیہ دنوں میں بھی چند محکموں کے لئے درخواستوں کی آن لائن رجسٹریشن جاری ہے ۔

درخواستوں کی آن لائن رجسٹریشن کے دوران Server Errorکا سب سے بڑا مسئلہ مشاہدے میں آرہا ہے جیسا کہ ایئر پورٹ سکیورٹی کی ویب سائٹ بھرتی کے اشتہار کی اشاعت کے بعد پورا ہفتہ بسلسلہ مرمت بند رہی ۔

جب ویب سائٹ متحرک ہوئی تو بھی ایک درخواست کی آن لائن رجسٹریشن کے لئے کئی گھنٹے درکار ہونے لگے کیونکہ رجسٹریش کے دوران درخواست کے کئی صفحات Server Error کی وجہ سے کئی کئی گھنٹے اپ لوٹ نہیں ہو پاتے تھے، امیدواران کی کثیر تعداد پریشان ہے۔

آپریٹر ز اور امیدواران نے مشترکہ طور پر وفاقی وزارت سائنس اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی سے مطالبہ کیا کہ پاکستان بھر کے سرکاری اداروں کو ہدایت کی جائے کہ موئثر قسم کی ویب سائٹس برائے آن لائن رجسٹریشن نصب کیا کریں، نیز ایئر پورٹ سکیورٹی فورس انتظامیہ کو خصوصی ہدایات جاری کی جائیں کہ وہ اپنی مذکورہ ویب سائٹ کو جلد مرمت کریں تا کہ امیدواران اپنی درخواستیں آسانی سے آن لائن رجسٹرڈ کر سکیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.