جہلم پولیس کا پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، 21 پتنگ ملزمان گرفتار

0

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کا پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 21 پتنگ فروش اور پتنگ باز ملزمان گرفتار، 265 پتنگیں اور 11 دوریں برآمد، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 پتنگ فروش ملزمان ریحان اور امیر خان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے 165 پتنگیں اور 5 دوڑیں برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

تھانہ سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 16 پتنگ باز ملزمان شہباز، احسن، زوہیب، مہران، ذیشان، جاوید، طارق، عرفان، عادل، اطہر، سرفراز، حسن، ارسلان، زین، ذیشان اور سانول کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے 60 پتنگیں اور 5 ڈوریں برآمدکر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 پتنگ فروش ملزمان متین اور عون کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے 38 پتنگیں اور ڈور برآمدکر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ پتنگ فروشی اور پتنگ بازی جیسے خطرناک کھیل کی روک تھام ہم سب کی ذمہ داری ہے، قانون شکن عناصر کو آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.