شہریوں کو پولیس خدمت مراکز پر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

0

پنڈدادنخان: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پنڈ دادنخانخان کا دورہ کیا اور ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار جواد حیدر کی عیادت کی۔

ڈی ایس پی پنڈ دادنخان محمد عمران حیدر اور ایس ایچ او للِہ عبدالرحمٰن نے ڈی پی او جہلم کو واقعہ کے متعلق بریف کیا، ڈی پی او جہلم نے ڈاکٹرز کے ساتھ بھی ملاقات کی اور زخمی جوان کی طبیعت کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔

آج صبح ایلیٹ سیکشن پنڈ دادنخان کو دوران ڈیوٹی حادثہ پیش آیا جس میں جوان جواد حیدر زخمی ہوا۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے زخمی ہونے والے جوان جواد حیدر کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

ڈی پی او جہلم نے پولیس خدمت مرکز پنڈ دادنخان کا بھی دورہ کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں اور کہا کہ شہریوں کو پولیس خدمت مراکز پر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، پولیس افسران و جوانوں کی ویلفیئر کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.