دینہ: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر این فائیو نارتھ II جہلم نے انسپکٹر جنرل سلطان علی خواجہ کی ہدایت پر عید کے موقع پر اوور لوڈنگ اور زائد کرایہ وصول کے خلاف خصوصی مہم، سیکٹر کمانڈر این فائیو نارتھ II جہلم ایس پی سجاد حسین بھٹی کی جانب سے سیکٹر ہذا کی بیٹ ہائے اور کمانڈرز کو خصوصی احکامات، عید کے موقع پر لوگوں کے اپنے آبائی گھروں کی جانب جانے سے ٹرانسپورٹرز ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں۔اس کے خلاف سختی سے نمٹا جائے، سیکٹر کمانڈر این فائیو نارتھ II ایس پی سجاد حسین بھٹی کی خصوصی ہدایات پر پبلک سروس گاڑیوں اور ہیوی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کو بھی چیک کیا جا رہا ہے، اسی طرح آئل ٹینکرز اور گیس بوزرز کے بھی Explosive پرمٹ چیک کیے جا رہے ہیں، سیکٹر نارتھ II جہلم میں خصوصی انتظامات میں پٹرولنگ نفری میں اضافہ خصوصی پٹرولنگ سکواڈ کا قیام اور ٹول پلازہ جات پر موجودہ بریفینگ آفیسز کے ذریعے پبلک سروس گاڑیوں میں زائد کرایہ کی وصولی کو چیک کیا جا رہا ہے اور مزید برآں HTV’s/LTV’s فٹنس سرٹیفکیٹ اور آئل ٹینکر ز گیس بوذر ز کے Explosive پرمٹ چیک کئے جا رہے ہیں، سیکٹر نارتھ II جہلم میں اس سلسلے میں خصوصی بریفنگ مہم بھی جاری ہے، سیکٹر کمانڈر نارتھ II جہلم نے پٹرولنگ آفیسرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ٹول پلازہ جات پر الرٹ رہیں اور کسی قسم کی وائلیشن کو نظر انداز نہ کریں زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز اور مالکان کے خلاف ایکشن لیں، سیکٹر نارتھ II جہلم میں انسپکٹر جنرل سلطان علی خواجہ کی خصوصی ہدایات اور سیکٹر کمانڈر SP سجاد حسین بھٹی کی زیر نگرانی عید کے موقع پر اوور لوڈنگ اور زائد کرایہ وصولی کے خلاف خصوصی اقدامات کیے ہیں. عید کے موقع پر اکثر لوگ اپنے آبائی گھروں کی جانب جاتے ہیں جس سے کچھ ٹرانسپورٹرز ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں سیکٹر نارتھ II جہلم نے خصوصی انتظامات کے تحت ٹول پلازہ جات پر زائد نفری تعینات کی ہے اور پٹرولنگ سٹاف کو ہدایات جاری کی ہیں بریفنگ اسٹاف اور خصوصی پٹرولنگ اسٹاف کے ذریعے ٹول پلازہ جات پر زائد کرایہ وصول کو چیک کیا جا رہا ہے موقع پر زائد کرایہ وصول کرنے والوں سے کرایا مسافروں کو واپس لیا جا رہا ہے اور ٹرانسپورٹرز مالکان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے تاکہ اس پر رجحان کی حوصلہ شکنی ہو۔ مزید برآں انسپکٹر جنرل سلطان علی خواجہ کی خصوصی ہدایت پر پبلک سروس گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ بھی چیک کیے جا رہے ہیں ہیوی ٹرانسپورٹ گاڑیوں لائٹ ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ بھی چیک کیے جا رہے ہیں اس طرح سیکٹر کمانڈر نارتھ II جہلم SP سجاد حسین بھٹی کی خصوصی ہدایات پر سیکٹر ہذا کی تمام بیٹوں میں آئل ٹینکر اور گیس بو ذرز کے Explosive پرمٹ بھی چیک کیے جا رہے ہیں اور کارروائی بھی کی جا رہی ہے مزید برآں خصوصی بریفنگ بھی کی جارہی ہیں اور سڑک استعمال کنندگان کو بریف کیا جا رہا ہے کہ کسی بھی مدد کے لئے این ایچ ایم پی اے ہیلپ لائن 130 پر کال کریں سیکٹر کمانڈر نارتھ II جہلم SP سجاد حسین بھٹی نے پٹرولنگ اسٹاف کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کے دوران پٹرولنگ انتہائی چوکس و کر ڈیوٹی سر انجام دیں اور کسی بھی قسم کی وائلیشن کو نظر انداز نہ کریں زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز اور گاڑی مالکان کے خلاف ایکشن لیں اور پرمٹ کے بغیر سڑک پر گاڑی چلانے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف بھی ایکشن لیں مزید برآں مسافروں کو بری بکری کہ کسی بھی ہیلپ کے لیے NHMP ہیلپ لائن 130 پر کال کریں تاکہ مدد فراہم کی جا سکے۔
تازہ ترین
- جہلم میں آئیسکو افسران اور عملے کی عدم توجہی کے باعث گھریلو میٹرز کے کمرشل استعمال کا انکشاف
- دینہ: ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث اہم ملزم گرفتار، نقدی اور موٹرسائیکلیں برآمد
- لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، جہلم میں غیر رجسٹرڈ جوڈیشل ملازمین کی تنظیموں کا ریکارڈ طلب
- جہانگیر ترین سے رابطے، چوہدری فواد حسین کا ردعمل سامنے آگیا
- گندم اور آٹے کی قیمتوں میں بڑی کمی کے باوجود نان اور روٹی کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں
- سپر 6 کرکٹ ٹورنامنٹ بڑاگواہ چوہدری برادرز لبانہ ہیل نے جیت لیا
- ملک میں دہشت گردی پھیلانے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ چوہدری فرخ الطاف
- جہلم: جی ٹی روڈ سے ملحقہ سروس روڈ پر تجاوزات قائم، بااثر دکانداروں نے سروس روڈ پر قبضے جما لئے
- یوم تکبیر؛ نواز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ چوہدری لال حسین
- جہلم پولیس نے گمشدہ بچی کو ڈھونڈ کر والدین سے ملا دیا
Get real time updates directly on you device, subscribe now.