جہلم: حساس ادارے کی اطلاع پر جہلم انتظامیہ کے روہتاس روڈ اور جی ٹی ایس چوک میں چینی کے گوداموں پر چھاپے، ذخیرہ شدہ چینی کے 1600 تھیلے برآمد ،دو گودام سیل کردئیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں چینی کی زخیرہ اندوزی کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کر دی گئی، انتظامیہ کی جانب سے چینی کی زخیرہ اندوزی کرنے والے تاجروں کیخلاف کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔
اس سلسلے میں انتظامیہ نے متعدد گوداموں پر چھاپے مار کر غیرقانونی طور پر چینی ذخیرہ کرنے والوں کو گرفتار کر کے گوداموں کو سیل کر دیا جس میں جی ٹی ایس چوک روہتاس روڈ اور جلالپور شریف شامل ہیں اور بھاری جرمانے عائد کرنے کیساتھ ساتھ چینی کی بڑی تعداد قبضے میں لے لی۔
انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر کے کئی گوداموں پر چھاپے مارکر اْنہیں سیل کر دیا گیا اور سینکڑوں من ذخیرہ کی گئی چینی برآمد کر لی گئی، شوگر مافیا کیخلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیوں سے شہریوں میں خوش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
یہ کارروائیاں تھانہ سٹی ،تھانہ صدر اور تھانہ جلالپور شریف کی حدود میں کی گئیں اس آپریشن میں متعلقہ محکموں نے حصہ لیا اور انٹیلی جنس بیس پر چھاپے مارے جا رہے ہیں
حساس ادارے کی اطلاع پر جہلم انتظامیہ نے روہتاس روڈ اور جی ٹی ایس چوک میں چینی کے گوداموں پر چھاپے مار کر ذخیرہ شدہ چینی کے 1600 تھیلے برآمد کر لئے اور دو گودام سیل کر دئیے گئے۔
ضلع جہلم کی حدود میں کہیں پر بھی کوئی چینی چاول، گھی سمیت اشیاء خورد نوش کے سٹاک کی معلومات ہوتو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع دیں تا کہ گراں فروشی اور مہنگائی کاخاتمہ ممکن ہوسکے اور ایسے عناصر کو کڑی سے کڑی سزائیں مل سکیں۔