موسم کی تبدیلی کیساتھ ہی جہلم میں فوڈ پوائزنگ اور گیسٹرو کے مرض میں اضافہ ہونے لگا

0

جہلم: موسم کی تبدیلی کیساتھ ہی شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں فوڈ پوائزنگ اور گیسٹرو کے مرض میں اضافہ ہونے لگا، درجنوں سے زائد خواتین، بچے اور بوڑھے گیسٹرو کا شکار ہو کر ہسپتالوں میں پہنچنے لگے، ان مریضوں بالخصوص بچوں اور بوڑھوں کو پیٹ، معدہ کی شدید درد کیساتھ بار بار الٹیاں اور اسہال کے مرض بڑھ گئے ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق موسم کی تبدیلی کے باوجود شہری کھانے پینے میں احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کرتے چٹ پٹے کھانے کھاتے ہیں گیسٹرو سے بچنے کیلئے فلٹر شدہ یا اچھی طرح ابال کر پانی استعمال کیا جائے، بازار کے کھانے اور مشروبات سے مکمل پرہیز کیا جائے نمکول کا زیادہ استعمال کیا جائے۔

ڈاکٹرز کے مطابق معیاری کمپنیوں کے نمکول خریدے جائیں یا گھر میں دوچمچ چینی ایک چھوٹا چمچ نمک، ایک لٹر پانی میں مکس کر کے نمکول تیار کیا جائے ، سبزیاں، گوشت پھلوں کو بہت اچھی طرح دھو کر استعمال کیا جائے زہریلی ادویات کے استعمال کئے جانے سے پھل سبزیاں بھی بیماریاں پھیلا رہی ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ کھانے سے پہلے ہاتھوں اور برتنوں کو اچھی طرح دھویا جائے ہر گھر میں مخصوص ادویات رکھی جائیں، جو بوقت ضرور استعمال کی جا سکیں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.