جہلم پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

0

جہلم پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم ناصر کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ روندز برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم تیمور کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ روندز برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.