پنڈدادنخان: ایس ایچ او پنڈدادنخان کی سربراہی میں پولیس نے سیاسی گرفتاریوں کی آڑ میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر دیا، تحصیل پریس کلب کے سینئر صحافی کے گھر میں دیواریں پھلانگ کے گھر میں داخل ہوئے اہل خانہ کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے صحافی کو گرفتار کر لیا۔
سیاسی وابستگی کی سزا پورے گھرانے کو دینا کونسا قانون ہے، پولیس نے شریف النفس شہری کو پولیس کی گاڑی میں زبردستی بیٹھانے کی کوشش کی کیونکہ ان کی چھو ٹے بھائی کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے اور سینئر صحافی اسد بخاری جو کہ عا رضہ قلب کے مریض ہیں ان کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کر لیاگیا۔ اس واقعہ کے بعد تحصیل پنڈدادنخان کی صحافی برادری میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
یونس شہباز سابق صدر ڈویژ نل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ایچ او پنڈدادنخان سیاسی گرفتاریوں آڑ میں شریف شہریوں کی تذلیل کررہے ہیں، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے والوں پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔
تحصیل پریس کلب کے صدر اختر آرائیں نے کہا ہے کہ سینئر صحافی اسد بخاری کو فوری رہا کیا جائے، شریف شہریوں کے ساتھ پولیس گردی نہیں ہونے دیں گے، اگر پولیس نے اپنا رویہ درست نہ کیا تو احتجاج کریں گے، حکومت اور پولیس ہوش کے ناخن لے صحافیوں کے ساتھ ظلم ہرگیز برداشت نہیں کریں گے۔
تحصیل پریس کلب (ر) پنڈدادنخان کے عہدے داران و اراکین نے اس واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پولیس سے سینئر صحافی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے، اگر پولیس نے رویہ درست نہ کیا تو حکومت اور پولیس کے خلاف احتجاج کریں گے جبکہ تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان نے پولیس کی کارکردگی کی خبروں کا مکمل بائیکاٹ کردیا ہے۔