پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے سے پنجاب کی بیورو کریسی میں ہلچل

0

سوہاوہ: پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے سے پنجاب کی بیورو کریسی میں ہلچل مچ گئی۔

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں تعینات جونئیر افسران کوسینئر پوسٹوں پر تعینات کرنے کے کیس میں فیصلہ جاری کر دیا۔

پنجاب بھر میں تعینات او پی ایس افسران کو ایک ماہ کے اندر عہدوں سے ہٹایا جائے، آئندہ کسی سرکاری افسر کو او پی ایس تعینات نہیں کیا جا سکے گا۔

پنجاب میں سینئر پوسٹوں پر جونئیر افسران کو تعینات کیا گیا تھا، متعدد اضلاع میں جونئیر افسران کوسینئر عہدوں پر تعینات کیا گیا تھا۔

پنجاب کے متعدد کمشنرز ،ڈپٹی کمشنرز جونئیر ہونے کے باوجود سینئر عہدوں پر فرائض سر انجام دے رہے ہیں، متعدد صوبائی محکموں کے سیکرٹریز جونئیر ہونے کے باوجود سینئر عہدوں پر تعینات کئے گئے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں تعینات 183 جونیر افسران کو سینئر عہدوں سے ہٹانے کا فوری حکم دے دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.