دینہ: ماہ شعبان معظم محمد ﷺ و آل محمد علیہم السلام سے منسوب ماہ مبارک ہے جس میں ان انوار قدسیہ کا ظہور ہوا جن کا تعلق واقعہ کربلا سے ہے اور اس ماہ مبارک میں کسی بھی معصوم کی شہارت واقع نہیں ہوئی۔ شمس الشہداء امام حسین علیہ السلام اور قمر بنی ہاشم باب الحوائج مولا عباس علیہ السلام کے نور مبارک کا نزول بھی اسی مہینہ میں ہوا جن کی وجہ سے آج انسانیت اور بلخصوص عالم اسلام زندہ و جاوید ہے۔
یہ بات علامہ شفقت علی نقوی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان آغا حامد علی شاہ الموسوی کے فرمان ذیشان پر عالمی ہفتہ ولائے محمد و آل محمد علیہ السلام کے دوران مولا حسین علیہ السلام اور مولا عباس علیہ السلام کی ولادت کے جشن کے سلسلہ میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ تحصیل دینہ دیہہ کونسل ہڈالہ سیداں کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ محسن انسانیت مولا امام حسین علیہ السلام کی ولادت کا دن فرشتہ فطرس کے بال و پر دوبارہ بارگاہ خدا وندی سے ملنے اور انسانیت کی بقاء اور توحید کی سر بلندی و سرفراز ی کا دن ہے، بقول شاعر
اے حسین ع ابن علی ع سب پہ تیرا احسان ہے
وہ تیرا ممنون ہے جو با ضمیر انسان ہے
سید اخلاق حسین نقوی جنرل سیکرٹری ٹی این ایف جے ضلع جہلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان قومی اسمبلی سے پاس ہونے والے متنازعہ بل کو فوری طور پر مسترد کرکے انصاف کے تقاضوں کو پورا کر ے اور ملک کو انارکی کی فضاء سے نکال کر امن و سکون کا مسکن بنا ئے۔
جشن کے شرکاء سے ذاکر اہلبیت شاہد عباس قمر، ذاکر فدا حسین اور سید مجاہد حسین شاہ نے خطاب کیا جس کے بعد جشن ولادت کا کیک کاٹا گیا اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور ترقی، پاکستان کی کامیابی و کامرانی، فلسطین اور کشمیر کی مکمل آزادی کی دعا مانگی گئی۔