رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کو جلد ٹی ایچ کیو کا درجہ دے دیا جائے گا۔ صوبائی وزیر صحت جمال ناصر

0

جہلم: شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومت پنجاب تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے، صوبے کے تمام مراکز صحت کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار نگران صوبائی وزیر صحت پنجاب جمال ناصر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق، اسسٹنٹ کمشنر جہلم مبین احسن اور سی او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم اختر بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر نے اسپتال میں ایمرجنسی وارڈ، جنرل وارڈ، ایڈمنسٹریشن بلاک اور دیگر حصوں کا دورہ کیا جہاں ہسپتال انتظامیہ نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات بارے آگاہ کیا۔

جمال ناصر نے کہا کہ اسپتال میں موجود تمام مشینری اور میڈیکل ایکوپمنٹ کو بالکل فعال حالت میں رکھا جائے، اسپتال لیبارٹری میں موجود خامیوں کو جلد دور کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبہ کے عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کو جلد تحصیل ہیڈ کوارٹر کا درجہ دے دیا جائے گا، جس کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کو مکمل کیا جا رہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.