سوہاوہ/ ڈومیلی: ایس ایچ او ڈومیلی اور ٹیم کی بڑی کارروائی، ناجائز قبضہ کرنے والے 8 ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیلی پولیس کو 15 کی کال موصول ہوئی کہ کالر کی زمین پر ناجائز قبضہ کیا جا رہا ہے،ڈومیلی پولیس نے فوری ریسپانڈ کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان شہری کے رقبہ پر درخت اور تار جنگلا کاٹ رہے تھے اور ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
شاطر ملزمان نے دوران قبضہ مرچیں آنکھوں میں ڈالنے کا منصوبہ بنا رکھا تھا، ملزمان سے مرچیں اور جائے وقوعہ سے تاریں کاٹنے والا پلاس اور کٹر بھی برآمد کر لیا گیا، ملزمان کی شناخت ناظم، فرید، ادریس، علی، منیب، حبیب، عمر اور فرحان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ ناحق اور ناجائز قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔