دینہ: منگلا پولیس اور محکمہ خوراک پنجاب نے آٹا سمگلرز کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آٹا سمگل کی کوشش ناکام بنا دی، سمگل کیا جانے والا آٹا برآمد کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد عمران اور سعید اللہ کے ناموں سے ہوئی، ملزمان سے 1090 آٹے کے تھیلے برآمد ہوئے، ملزمان آٹے کے ٹرک آزاد کشمیر سمگل کر رہے رہے تھے۔ منگلا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ غیر قانونی گندم اور آٹے کی ترسیل کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔