جہلم: ہر سال کی طرح 10 دسمبر کو انسانی حقوق کا عالمی دن پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔
ضلع جہلم میں بھی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ، محکمہ سوشل ویلفیئر اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یوتھ اسمبلی فار ہیو مین رائٹس ضلع جہلم نے مشترکہ طور پر صنعت زار سول لائن جہلم میں منایا گیا جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جزل مطاہر امین وٹو تھے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری واجد حسین، چیئرمین انسانی حقوق یوتھ اسمبلی فار ہیو مین رائٹس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان سب موجود تھے۔
صدر سعید احمد ، ڈاکٹر شہزانہ امتیاز ، ڈاکٹر قمر رزاق منہاس، شیخ محمد انور، ڈاکٹر محمد اسد مرزا، رانا خالد محمود ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی جنرل، ڈاکٹر شاہد تنویر، چوہدری محمد نعیم فرزانہ چوہدری، سیدہ شاہدہ شاہ، وائس چیرمین چوہدری فیصل امین میڈیا کوآرڈینیٹر چوہدری سعید ، بلال رضا، اسکے علاوہ منارٹی کے نمائندگان، میڈیا کے نمائندگان اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔