منگلا پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک شخص چرس سمیت گرفتار

0

دینہ: تھانہ منگلا کینٹ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری، پولیس نے دوران گشت نکودر چوک سے منشیات فروش گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوجہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر تھانہ منگلا کینٹ ٹیم متحرک گزشتہ شب منگلا کینٹ کے کرائم فائٹر اے ایس آئی عبدالروف ہمراہ ٹیم گشت پر معمور تھے کہ نکودر چوک کی طرف سے ایک مشکوک شخص گزرا، پولیس ٹیم نے اسے مشکوک جان کر قابو کر لیا۔

دوران تلاشی ملزم سفیر اللہ ساکن افغان آباد سے 1340 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.