دینہ کے علاقہ میں بااثر نے اپنی عدالت لگا لی، رسیوں سے باندھ کر مزدور پر تشدد، ملزمان تشدد کے دوران ویڈیو بھی بناتے رہے، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کے علاقہ ساگری میں انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے کہ بااثر افرا د نے اپنی عدالت لگا لی، سرعام رسیوں سے باندھ کر مزدور شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، منہ کالا کر کے لاتوں مکوں ٹھڈوں سے تشدد کیا گیا، ملزمان تشدد کے دوران ویڈیو بھی بناتے رہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان کا شہری کے ساتھ زمین کا تنازعہ چل رہا تھا جس پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آ گئی، تھانہ منگلا کینٹ کے علاقہ میں شہری پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے نوٹس لیا تو منگلا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے چند گھنٹوں میں واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان کی شناخت احسن اور امیر امجد کے ناموں سے ہوئی ہے۔