دینہ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات، 2 موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے فائرنگ کرتے ہوئے کار سواروں سے ساڑھے 15 لاکھ کی نقدی چھین لی، ڈاکوؤں نے آتے ہی کار پر فائرنگ شروع کر دی جس سے کار کا ٹائر برسٹ ہو گیااور جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے نقدی لوٹ لی اور باآسانی کے ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ افغان آباد کا رہائشی انعام اللہ ولد حبیب اللہ خان اپنے دفتر سے ایک شخص کے ہمراہ کار پر سوار ہو کر رقبہ دیکھنے کے بعد کار میں سوار ہو کر واپس جانے لگے تو نیو جھنگ کے قریب اچانک 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے گھیر لیا اور آتے ہی فائرنگ کرتے ہوئے کا ر کا ٹائر برسٹ کر دیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے ساڑھے 15 لاکھ روپے کی نقدی چھین لی اور موٹرسائیکل پر باآسانی کے ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واردات کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس، اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ دینہ اور پولیس سٹی چوکی دینہ کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور انعام اللہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا اور پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی۔