پنڈدادنخان پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے دو 16 سالہ لڑکوں سے بدفعلی کرنے والے 2 سفاک ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت وقار اور میثم کے نام سے ہوئی ہے۔
درخواست دہندہ نے بتایا کہ میرا بھانجا مویشی چرانے کے لیے مچھلی فارم کے ساتھ کھیتوں میں گیا جہاں ملزم وقار نے موقعہ پا کر میرے بھانجے کے ساتھ بدفعلی کی۔
دوسرے مقدمے میں درخواست دہندہ والدہ نے بتلایا کہ میرے بیٹے کو ملزم میثم ورغلا کر گھر لے گیا جہاں ملزم نے بدفعلی کی اور ویڈیو بھی بنا لی۔
دونوں متاثرہ لڑکوں کا میڈیکل کروا کر مقدمات درج کر لیے گئے۔