ملک پاکستان نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، حکمران ہوش کے ناخن لیں۔ پیر عبدالمنان سیفی

0

جہلم: آستانہ عالیہ نقشبندیہ ،مجددیہ ،سیفیہ ،کریم پور روڈ مدینہ ٹاؤن کے مہتمم صاحبزادہ پیر صوفی عبدالمنان سیفی نے کہا کہ ملک پاکستان وقت بہت ہی مشکل حالات میں ہے، عام آدمی کا گزارا مشکل ہو گیا ہے۔ پیٹرول کی قیمتیں آسمان سے بات کر رہی ہیں، مہنگائی عروج پر ہے، غریب عوام کو اپنی جان کے لالے پڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی عیاشیاں ختم نہیں ہو رہی آئی ایم ایف سے قرضے کے لیے مختلف بہانے کیے جا رہے ہیں اپنے پروٹوکول پر پیسہ خرچ ہورہا ہے میں ایک عام آدمی کی حیثیت سے اپیل کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف، چیف جسٹس آف پاکستان اور ملک پاکستان کے جوخیر خواہ ہیں ان سے کہ خدارا عام آدمی کے بارے مین سوچیں ،مہنگائی کم کریں، ورنہ اسی طرح خودکشیاں ہوتی رہی گئی، حوا کی بیٹیاں بے توقیر ہوتی رہے گئی، سیاستدانوں خدا کا خوف کرو اور غریب عوا م کے لئے سوچیں۔

صاحبزادہ پیر صوفی عبدالمنان سیفی نے کہاکہ ترکی شام لبنان متاثریں زلزلہ کے ساتھ کھڑے ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ ہیں ، زلزلہ سے جو اس دنیا سے چلے گئے ہیں،اللہ پاک ان کے درجات بلند کرے ،آمین

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.