جہلم: پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ کی ضلعی جنرل سیکرٹری سعدیہ راجہ نے کہا ہے کہ مفت آٹا کی تقسیم میں جس طرح خواتین کی تذلیل کی جارہی ہے وہ افسوسناک امر ہے۔
انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکمرانوں کی ناقص حکمت عملی کے باعث خواتین، مرد اور بزرگوں کو رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں آٹا کے حصول کے لئے لمبی قطاروں میں کھڑا کر دیا گیا ہے اور آٹے کے حصول کیلئے اب تک ملک بھر میں میں متعدد خواتین جاں بحق ہو چکی ہیں جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔
انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکمرانوں کو انتقامی کارروائیوں سوا کوئی سروکار نہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کر کے حکومت نے عوام سے کھلی دشمنی کا ثبوت دیا ہے غریب عوام کنگال اور حکمران خوشحال ہو رہے ہیں۔ شہباز سرکار 1 سال سے صرف عوام کا خون چوسنے میں لگی ہوئی ہے۔